مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں، سوناکشی سنہا

منگل 8 دسمبر 2015 17:36

مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں، سوناکشی ..

ممبئی ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی فیشن لائن شروع کرنے والی ہیں،سوناکشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بطور کاسٹیوم ڈیزائنر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ان کا ارادہ اس کو پیشے کے طور اپنانے کا ہے کیونکہ اداکاری صرف ان کا شوق ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی تو نہیں لیکن مستقبل میں ایسا کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں کیونکہ انھوں نے فیشن ڈیزائننگ کی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔