آئی سی سی نے2024کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں کروانے پر نظریں جما لیں
گورننگ باڈی اس کھیل کو اب ایک ایسی سرزمین پر لے جانا چاہتی ہے جہاں کے لوگ باسکٹ با ل اور بیس بال کے دیوانے ہیں ، کرکٹ کا کھیل فٹ بال اور رگبی کی طرح امریکہ میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کیلئے ہزاروں امریکیوں نے آسٹریلیا کا سفر کیا تھا ، آئی سی سی کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن
منگل 8 دسمبر 2015 18:10
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ کے کھیل کو دنیا بھر میں پھیلانے کے منصوبے کے تحت اگلے 10سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا میں منعقد کروانے پر نظریں جما لی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکہ میں کرائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ آئی سی سی کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی اس کھیل کو اب ایک ایسی سرزمین پر لے جانا چاہتی ہے جہاں کے لوگ باسکٹ با ل اور بیس بال کے دیوانے ہیں ،اینڈرسن کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بھی فٹ بال اور رگبی کی طرح امریکہ میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
کرکٹ کا کھیل امریکیو ں کے لیے اب بھی اجنبی ہے لیکن آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کیلئے ہزاروں امریکیوں نے آسٹریلیا کا سفر کیا تھا جب کہ امریکی براڈ کاسٹرز کے ساتھ ملٹی ملین ڈیلز بھی آئی سی سی کی آنکھیں خیرہ کررہی ہیں جسے دیکھتے ہوئے اب کرکٹ کی عالمی کونسل کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہے تو بعید نہیں کے اگلے 10کے دوران ہی ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ کو کرتا دیکھیں ، ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک نے امریکہ میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک شاندار موقع ہوگا کہ ہم اس کھیل کو ایک اجنبی ملک لے کر جائیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.