محمد عامرنے بی پی ایل میں شاندار کارکردگی پر وقار یونس کا دل بھی جیت لیا

منگل 8 دسمبر 2015 18:11

محمد عامرنے بی پی ایل میں شاندار کارکردگی پر وقار یونس کا دل بھی جیت ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بی پی ایل میں شاندار پرفارمنس سے بڑے بڑوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال پابندی کا سامنا کرنے والے پیسر نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ ایک ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے اپنی غلطی کی سزا کاٹ لی اب انہیں اپنا آپ منوانے کیلئے ایک موقع ضرور دینا چاہئے۔ ہیڈ کوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں محمد عامر کے ٹیم میں ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ پی سی بی کو ان کی شمولیت پر گرین سگنل دے چکے ہیں۔