امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے 25پیسے گھٹ جانے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 70 ارب روپے کم ہوگیا ‘ رپورٹ

منگل 8 دسمبر 2015 18:25

امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے 25پیسے گھٹ جانے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 70 ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء ) دو روز میں امریکی ڈالر کی قدر ایک روپے 25پیسے گھٹ جانے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 70 ارب روپے کم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے اقدامات اور سٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کے باعث سٹے بازوں کی حوصلہ شکنی سے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 75 پیسے کمی ہوئی اور یہ 104 روپے 25 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے 20 پیسے مستحکم ہوا اور عوام کے لیے ڈالر کے دام106 روپے 10 پیسے ہوگئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے نہ صرف درآمدی اشیا ء کی لاگت گھٹ رہی ہے بلکہ بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی ہلکا ہوتا جا رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 70ارب روپے کم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :