مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عوام، افواج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے،وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو

منگل 8 دسمبر 2015 18:33

مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عوام، افواج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، عوام، افواج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور قومی و علاقائی سلامتی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام، افواج اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔