رینجرز کے اختیارات میں توسیع ،پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
رینجرز کے اختیار میں توسیع نہ کی گئی تو عوام یہی سمجھیں گے کہ سائیں سرکار امن قائم رکھنے میں سنجیدہ نہیں ،خرم شیر زمان
منگل 8 دسمبر 2015 20:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے شہر میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور ڈاکٹرسیما ضیا نے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رینجرز نے شہرمیں امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے، رینجرزہی کی بدولت کرپشن روکنے اورامن کے قیام میں کامیابی ملی ہے۔
اس لئے فوری طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔سندھ اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہاکہ اگر رینجرز کے اختیار میں توسیع نہ کی گئی تو عوام یہی سمجھیں گے کہ سائیں سرکار امن قائم رکھنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرز شہر کراچی میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رینجرز کو بھتہ خوری ، کرپشن ، دہشتگردی سمیت دیگر جرائم سے نمٹنے کیلئے اختیارات میں توسیع دی جائے۔ تحریک انصاف رینجرز کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا نے کہا سندھ پولیس ناکام ہوچکی ہے۔ رینجرز نے شہر میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے دیگر جماعتوں سے ریکوزیشن کی حمایت کی درخواست بھی کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.