ایف پی سی سی آئی ،پاکستان کی سماجی اور اقتصادی تر قی میں ورلڈ بنک کے کر دار کی تعریف کر تی ہے،عبدالرحیم جانو

منگل 8 دسمبر 2015 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) ورلڈ بنک،پاکستان کی سماجی اوراقتصادی تر قی اور خوشحالی میں کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے۔یہ بات ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے ورلڈ بنک گر و پ کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی جو فیڈریشن ہاؤ س میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں محترمہ ماریہ میگا لینا پرائیویٹ سیکٹر ڈولپمنٹ اسپیشلسٹ ،محترمہ کیرولین گیگنا ٹسینئر ایکو نومسٹ ورلڈ بنک گر و پ ،محترمہ آمنہ باجوہ کنسلٹنٹ ورلڈ بنک گر و پ ،عمرواحد اور محترمہ فوزیہ عابد جن کا تعلق وزارت خزانہ سے ہے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محترمہ کومل شکیل اور محترمہ نیلم مسعود کنسلٹنٹنس اور بزنس کمیونٹی کے کئی ممبران بھی شریک ہوئے۔عبدالرحیم جانو کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہتر ملک ہے اور سماجی اور اقتصادی مشکلات کے باوجود تر قی کر رہا ہے اور درست سمت کی طرف گامزن ہے۔محترمہ ماریہ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور ورلڈبنک ایف پی سی سی آئی کے کردار کی تعریف کر تی ہے جو انھوں نے پاکستان کے اندر،بزنس کمیونٹی کو نجی تجا ر تی ادارے میں سہولتکار کی حیثیت سے ادا کیا ہے۔آخر میں عبدالرحیم جانو نے ورلڈ بنک گر و پ کو فیڈریشن کی روائتی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :