ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یو م ِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلویؒ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

منگل 8 دسمبر 2015 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) جماعت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یو م ِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلویؒ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔شہر بھر میں کانفرنسسز ،محافل اور نعت خوانی کے اجتماعات منعقد ہو ئے۔ اجتماعات میں علمائے کرام نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒکی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،اس مو قع پر ملک میں امن و سلا متی، سانحہ پشاور کے شہدا ء اور متاثرین کیلئے بھی خصو صی دعا ئیں کی گئیں ۔

حبیب مسجد مقبول آباد میں عرس اعلیٰ حضرت کی محفل سے خطاب کرتے ہو ئے علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ امام احمد رضا نے اسلام دشمن فتنوں کی سر کوبی کی اور عشق رسو ل ا کی عظیم قوت کی بنیا د پر امت مسلمہ کی تر بیت واصلاح کی، آج بھی احمد رضا کے مشن کے فروغ دے کر اسلام کو در پیش چیلنجوں کامقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احمد رضا نے برصغیر میں استعماری قوتوں کے ایجنٹوں کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا،آج بھی اسلام کی نشاۃثانیہ مجدد دین و ملت اما م احمدرضا ؒ کے نظریۂ کو بنیاد بنا کر ممکن ہے ۔

الفجر اکیڈمی لیا قت آباد میں صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ امام احمد رضا نے اپنے قلم کے ذریعے ناموس رسالت کے تحفظ کا عظیم کام کیا ۔ اعلیٰ حضرت کی فکری تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کو بحال کیا جاسکتا ہے ۔ نیز شہر بھر میں یو م ِ رضا کے اجتما عا ت سے جامعہ محمدیہ غوثیہ سائٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی، جامع مسجد خلفا ئے راشدین گلشن میں مو لا نا کا مران قادری ،جمشید روڈ جا معہ انوارالقادریہ میں الطاف قادری ، بلدیہ ٹا ؤن میں نا صر خان ترابی ،مفتی بلال ترابی ، جیکب لائن میں الطاف قادری امجدی ،نا رتھ نا ظم آباد میں یونس شاکر القادری ،عامر اخلاق شامی،اختر رضا سعیدی ،صدر ٹا ؤن میں شوکت حسین چشتی ،کورنگی میں جمیل احمدامینی،کیما ڑی میں عبا س رضا البا روی ، لا نڈھی میں عبا س علی قادری ،محمد بلال فیضی ،نیو کراچی میں مفتی اقبال سعیدی ، اصغر تونسوی ،شا ہ فیصل میں مفتی احمر قادری ،اورنگی ٹا ؤن میں عاشق حسین سعیدی ،گلبر گ میں محب الرحمان محمدی ،سرجا نی میں سیدفخر الحسن شاہ ، بن قاسم میں سید عبد القادر شیرازی نے خطاب کرتے ہو ئے اعلیٰ حضرت کی دینی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :