کراچی ،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 300 کمانڈوز پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے

منگل 8 دسمبر 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران عملے کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 300 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کی ہدایت پر جدید سازوسامان ومواصلاتی نظام اور دیگر سازوسامان سے لیس 300 کمانڈوز مختلف حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکے لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے لیے قطرے ضرور پلائیں اور بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :