سیالکوٹ گجرات اورگجرانوالہ کے چیمبروں نے بزنس مین پینل کی حمایت سے انکار کر دیا
منگل 8 دسمبر 2015 20:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء)سیالکوٹ گجرات اورگجرانوالہ کے چیمبروں نے بزنس مین پینل کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے انھیں انتخابات سے دستبرداری کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے سیالکوٹ چیمبر کے گروپ لیڈرریاض الدین شیخ سے رابطہ کر کے کاروباری برادری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور اجازت ملنے پر سیالکوٹ چیمبر پہنچ گئے جہاں گجرات اورگجرانوالہ چیمبروں کے صدور ، رہنما اور ممبران کے علاوہ چھ تجارتی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔
بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار حاجی غلام علی، ترجمان مرزا عبدالرحمان اور دیگر قائدین نے اپنی تقریروں میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں اعتراضات اٹھائے اور اپنے پینل کو ملک بھر کی کاروباری برادری کا حقیقی نمائندہ بناتے ہوئے الیکشن کیلئے ووٹ مانگے۔(جاری ہے)
اسکے بعد اپنی تقریر میں سیالکوٹ چیمبر کے گروپ لیڈرریاض الدین شیخ نے کہا کہ بزنس مین پینل کیلئے تینوں چیمبروں اور تمام تجارتی تنظیموں کے دروازے کھلے ہیں تاہم انھیں ووٹ نہیں ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ وہ یو بی جی کے فاؤنڈر ممبران میں سے ہیں اور وہ اپنے ہی خلاف کیسے جا سکتے ہیں۔ بزنس مین پینل اپنی کارکردگی دکھانے اور منشور پیش کرنے کے بجائے ایک شخصیت کو ٹارگٹ کر رہا ہے جس سے اسکی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار کو مشورہ دیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ جا کر عوام کی خدمت کریں کیونکہ ٹریڈ پالیٹکس میں انکا کوئی مستقبل نہیں۔اگر بزنس مین پینل الیکشن سے دست بردار ہو جائے تو یہ اسکے اپنے مفاد میں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.