پاکستان سپر لیگ نے تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عمل شروع کر دیا

منگل 8 دسمبر 2015 22:08

پاکستان سپر لیگ نے تیزی کے ساتھ  آگے بڑھنے کا عمل شروع کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ نے تیزی کے ساتھ ا آگے بڑھنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روز ایونٹ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل 25 کھلاڑیوں کی فہرست شامل آگئی ہے جن میں سات قومی کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاہد آفریدی ، وہاب ریاض اور محمد عرفان کے نام شامل ہیں۔

جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں مہیلا جے وردھنے، اینجلو میتھیوز، کرس گیل، السٹر کک، تلکرتنے دلشان، لیستھ ملنگا، کمارا سنگاکارا، آندرے رسل، بریڈ ہیڈن، سنیل نارائن، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، جیمز اینڈرسن، کائیرون پولارڈ، شکیب الحسن، ڈوین سمتھ اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا گیا ہے۔ پانچ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ آئندہ سال دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :