صوبائی حکومت اوررینجرز میں کوئی کشیدگی نہیں، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو

منگل 8 دسمبر 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت اوررینجرز میں کوئی کشیدگی نہیں،سندھ حکومت کے صوبے کے مفاد میں کچھ جائزتحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیراطلاعات مولابخش چانڈیونے کہا کہ صوبائی حکومت اوررینجرزمیں کسی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے۔تحفظات کودور کیا جاسکتا ہے۔ مشیراطلاعات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی۔سندھ دھرتی ماں ہے تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے، سندھ سے متعلق ایم کیوایم کا موقف بدلتا رہتا ہے۔ مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات میں نمایاں تبدیلی لائی جائے گی۔کوشش کریں گے صحافیوں کے مسائل حل ہوں۔