دوران ملازمت ذاتی مقاصد کے لیے کمپیوٹر استعمال کرنے پر جیل نہیں ہوسکتی۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 دسمبر 2015 23:28

دوران ملازمت ذاتی مقاصد کے لیے کمپیوٹر استعمال کرنے پر جیل نہیں ہوسکتی۔عدالت ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2015ء)ملازمین خوش ہوجائیں(صرف امریکی) کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق دوران ملازمت سرکاری یا ادارے کے کمپیوٹر کو ذاتی مقاصد کےلیے استعمال کرنے پر جیل نہیں ہوسکتی، چاہے اس ادارے یا محکمے نے اس حوالے سے کیسی ہی پالیسی بنائی ہوئی ہو۔یعنی اب امریکی ملازمین کو دوران ملازمت فیس بک یا کسی بھی قسم کی ویب سائٹ استعمال کرنے کی آزادی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس اپیل کورٹ نے فیصلہ دیاہے کہ کارپوریٹ پالیسیز کی خلاف ورزی کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔جیل جانے کےلیے مخصوص جرائم ہی کرنا پڑتے ہیں۔ مقدمے کے دوران سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے دوران ملازمت کمپیوٹر پر لوگوں کو بغیر سرکاری کام کے دیکھا اور محکمے کی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر یہ غیر قانونی ہے تو مزید لاکھوں لوگ بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کا استعمال اگر غیر قانونی مقاصد کے لیے کیا جائے تب ہی یہ غیر قانونی ہوگا۔