طوفانی ہواؤں نے زمین سے فضا میں بہنے والی آبشار بنا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 دسمبر 2015 23:28

طوفانی ہواؤں نے زمین سے فضا میں بہنے والی آبشار بنا دی

گاسادالور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2015ء)جزائر فارو میں تند و تیز طوفانی ہواؤں نے ایک عجیب نظارہ دکھایا۔آن لائن ویڈیو کے مطابق تیز ہواؤں سے سمندر کی لہریں فضا میں آبشار کی طرح بہنے لگی مگر اس آبشار کی حیرت انگیز بات یہ تھی کہ یہ آبشارنیچے سے اوپر کی طرف بہہ رہی تھی۔

(جاری ہے)

مورٹن مورٹنسن کی طرف سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو کے مطابق ساحلی علاقے گاسادالور میں چلنے والی انتہائی تیز ہواؤں سے لہریں پہاڑی چٹان سے ٹکرائیں اور فضا میں زمین سے آسمان کی طرف آبشار کی صورت میں بہتی رہیں۔ مورٹن کے مطابق اس نے یہ ویڈیو طوفانی ہواؤں کے درمیان بنائی ہے۔ ان ہواؤں سے سمندر کی لہریں فضا میں 65 فٹ اونچائی تک بلند ہوئی تھیں، جس سے آبشار کا سماع بھی بن گیا ۔