ترک وزیر اعظم نے وزیر اعلی شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی ویڈیو کو خود فیس بک پر اپ لوڈ کردیا، ہزاروں افراد کا پسندیدگی کا اظہار،ترک صدر سے ملاقات اڑھائی گھنٹے سے زائدجاری رہی

منگل 8 دسمبر 2015 23:34

ترک وزیر اعظم نے وزیر اعلی شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی ویڈیو کو خود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8دسمبر۔2015ء) ترکی کے ایک روزہ دورہ کے قیام کے دوران وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ، وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو ، میئر استنبول قادر توپباش سمیت ترکی کے حکام نے ان کی جس طرح پذیرائی کی اس کی مثال بہت کم دیکھنے میں آتی ہے- ترکی کے تینوں رہنماؤں سے پاکستانی وفودکے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ وزیر اعلی شہباز شریف کی ون ٹو ون ملاقاتیں بھی ہوئیں- ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ملاقات کاشیڈول دورانیہ 45 منٹ تھا لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اڑھائی گھنٹے سے بھی زائد جاری رہی- ترک قیادت کا وزیر اعلی شہباز کی شخصیت میں دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی ویڈیو کو خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیا ہے اور جس پر ہزاروں افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے -

متعلقہ عنوان :