پاک بھارت کرکٹ سیریز کے میچز 24 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان کروائے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 23:44

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے میچز 24 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان کروائے جانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے میچز 24 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان کروائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے روایتی حریفوں کے مابین سیریز کا انعقاد 24 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر سیریز 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :