معروف بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کا پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیلئے نیک نیتی کا پیغام

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 00:03

معروف بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کا پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) معروف بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیلئے نیک نیتی کا پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان میں اپنے مداحوں اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کیلِے نیک نیتی کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں یوراج کا کہنا ہے کہ پشاور کی ٹیم میں چونکہ شاہد آفریدی ہیں تو ان کی ٹیم اچھی ہی ہوگی۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پشاور کی ٹیم سپر لیگ میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔