روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 11:05

روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے ، رقاہ میں فضائی حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر عراق فوج نے رمادی شہر کے بڑے حصہ سے داعش کا قبضہ چھڑالیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود بحری بیڑے سے پہلی بار کروز میزائل کے ذریعے شام کے شہر رقاہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میزائل حملے میں داعش کے دو اہم ٹھکانے تباہ ہوئے۔شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق رقاہ شہر کے ضلع فردوس میں بمباری کے دوران داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ادھر عراق کے صوبے انبار میں بھی سیکیورٹی فورسز اور داعش کے جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے کئی ماہ کی طویل لڑائی کے بعد رمادی شہر کے بڑے حصے کو داعش کے قبضے سے خالی کرالیا ہے اور اہم علاقے التمیم کا دوبارہ کنٹرول بھی دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :