اسلام آباد: کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان میں‌آپریشن کے وقت بھی متعدد دہشت گرد افغانستان آئے ، افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑ رہا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 11:06

اسلام آباد: کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان میں‌آپریشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے افتتاح کے بعد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دونوں ممالک کا ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ مضبوط رابطوں کا خواہشمند ہے، اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں.افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع کی اہم وجہ دہشتگرد گروپس ہیں۔

دنیا بھر سے آئے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آپریشن سے بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد افغانستان آگئے ،افغانستان خطے کے دیگر ممالک کی جنگ لڑرہاہے ۔افغان صدر نے 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان نے پشاور میں بچوں پر وحشیانہ حملہ کیا، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں. پاکستان کے ساتھ راہداری منصوبے اب تک ابتدائی مراحل میں ہیں ،افغانستان کوسیکیورٹی،معیشت اور روزگارکےمسائل کاسامناہے، انہوں نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلح گروہوں کو ہتھیار پھینک کر سیاسی عمل کا حصہ بنناہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ افغان صدر آج صبح نورخان ائیر بیس پر پہنچے جہاں پاکستانی وزیر اعظم ، پاکستان کی تینوں افواج کے سربراہان سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد افغان صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا افتتاح کیا.