پاک بھارت تعلقات اب معمول پر آچکے ہیں‘اداکار رضا مراد
بدھ 9 دسمبر 2015 11:41
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکاررضا مراد نے کہا ہے کہ بھارت میں حالات مستحکم ہیں اورمعمولی کشیدگی کے بعد اب معمولات زندگی اپنی روٹین پرآچکے ہیں۔ لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں اورکسی قسم کا تناوٴبھی دیکھنے میں نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہاررضا مراد نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں کبھی کبھار کچھ واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخالفین اپنا منفی کردارادا کرتے ہیں لیکن سمجھداری اسی میں ہے کہ جلد معاملات کو سدھارلیا جائے۔
جہاں تک بات میری ہے تومیں معمول کے مطابق اپنے پروجیکٹس میں کام کررہا ہوں۔میں ممبئی میں رہتاہوں اور بھارت کے دوردراز علاقوں میں شوٹنگ کے لیے جاتا ہوں۔ جہاں بھی جاتا ہوں لوگ بے حد پیار کرتے ہیں ان کی چاہت دیکھ کراکثرمیری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح میں جب پاکستان آتا ہوں تووہاں بھی لوگوں کی چاہت ، محبت اورخلوص کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں سال میں دو سے تین مرتبہ ضرور پاکستان جاوٴں لیکن اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے ایساممکن نہیں ہوپاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.