ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

بدھ 9 دسمبر 2015 11:41

ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ مل کر اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ون ڈیزل کے ساتھ لی گئی تصویر کا مذاق اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ کامیاب اداکار ون ڈیزل کے ہمراہ ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر شئیر کی جس میں ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب تھی۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے شئیر ہونے کے بعد ہالی ووڈ فلم میں دپیکا کی شمولیت کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔دپیکا کی تصویر کے بعد اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’ہاوٴس فل‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ یہ تصویر لی۔اکشے کا اس تصویر میں کہنا تھا ’کیونکہ ون ڈیزل اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ مصروف ہیں، ہم اپنی فلم ہاوٴس فل کے سیٹ پر ون پیٹرول کے ساتھ موجود ہیں۔اداکار ون ڈیزل نے بھی کچھ روز قبل دپیکا کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر ایک تصویر شئیر کی تھی۔دپیکا اس وقت فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔