امیتابھ بچن کو فلموں میں چانس دیکر بڑی غلطی کی،رام گوپال

بدھ 9 دسمبر 2015 11:48

امیتابھ بچن کو فلموں میں چانس دیکر بڑی غلطی کی،رام گوپال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار رام گوپال نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی فلم ”خوددار“ میں کام کرنے کے بعد ان کی شاندار کارکردگی کے سحر میں گرفتار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ پہلی فلم میں امیت جی کی جاندار اداکاری سے اسقدر متاثر ہوئے کہ انھیں اپنی مزید دو فلموں ” آگ “ اور ”نشبد“ میں بھی چانس دے دیا۔رام گوپال ورما نے لکھا ہے کہ انھیں ان دونوں فلموں کی ناکامی کے وقت احساس ہوا کہ انھوں نے امیتابھ بچن کو ان دو فلموں میں چانس دے کر غلطی کی تھی ۔