میوزک کے فروغ کے لیے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘رفاقت علی
بدھ 9 دسمبر 2015 11:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) میوزک کے فروغ کے لیے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،گھرانوں تک فن موسیقی کو محدود کرنے والی بات درست نہیں ۔ان خیالات کا اظہار شام چوراسی گھرانے کے گائیک رفاقت علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔رفاقت علی خان نے کہا کہ سٹیلائٹس چینلز کے آنے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ دوسرے شعبوں کی طرح میوزک پر توجہ دی جائے گی۔
جس سے ہمارا وہ ٹیلنٹ جو مناسب رہنمائی اور مواقع نہ ملنے سے ضائع ہورہا ہے اسے پلیٹ فارم ملے گا ۔(جاری ہے)
ناظرین کو میوزک کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں کے بارے میں معلوماتی پروگرام ہوں گے۔ گلوکار نے کہا کہ پروگرام تو دور نئے ٹیلنٹ کے لیے بھی کچھ نہیں ہے۔ہمارے دل اور دروازے نئے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں، پاکستان اوریورپ سمیت جہاں بھی اگر کسی نے رہنمائی کے لیے کہا تو اسے ضرور بتاتے ہیں۔
نیا ٹیلنٹ راتوں رات ہی سپراسٹار بننے کے جنون میں مبتلا ہیں حالانکہ موسیقی تو ایک سمندر کی طرح ہے یہ اب سیکھنے والے پر میسر ہے کہ وہ اس سے کتنا سیراب ہونا چاہتا ہے۔ رفاقت علی خان نے کہا کہ حال ہی میں یورپ کا کامیاب ٹور کرکے آیا ہوں اور فی الحال ابھی ایسا کوئی ٹور پلان نہیں کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.