قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس کل شروع ہوں گے

بدھ 9 دسمبر 2015 12:06

قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس کل شروع ہوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپین شپ کی تیاری کیلئے چاروں صوبوں اور مختلف محکموں کی جانب سے تربیتی کیمپ(آج) جمعرات سے اپنے اپنے شہروں میں شروع ہوں گے۔ یہ چیمپئن شپ 28 سے30 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد حان کے مطابق چیمپئن شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، آرمی، واپڈا، پولیس، نیو ی اور ایچ ای سی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔ دریں اثناء کے پی کے سپورٹس بورڈ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے انڈر 16 گرلز جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور میں جاری ہے۔ جس میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔