پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ، 5 ویں نمبر پر آگیا، اسٹیٹ بینک

بدھ 9 دسمبر 2015 12:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) مالی شمولیت کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی مالی شمولیت کی درجہ بندی اضافے کے ساتھ5 ویں نمبر پر آگئی ہے جو2014 ء کی رینکنگ سے دو درجے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ( ای آئی یو) کی گلوبل مائیکرو اسکوپ رپورٹ2015 ء میں کہی گئی ہے۔ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے اہم عوامل میں اعلیٰ سطح پر عزم، مستقل مزاجی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے سال کے دوران مالی شمولیت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :