سابق وزیر اعظم ملک فیروز خان نون کی 45 ویں برسی خاموشی سے گزر گئی

بدھ 9 دسمبر 2015 12:13

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 45ویں برسی خاموشی سے گزر گئی وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔

قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کیے اس دوران ملک فیروز خان نون نے مسلم حکمرانوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس ملک کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب میں صوبائی وزیر تعلیم اور صحت اور گورنر مشرقی پاکستان بھی رہ چکے ہیں 1953ء سے 1955ء تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے بعد ازاں1956ء میں وہ ملک کے وزیر خارجہ مقرر ہو گئے16دسمبر 1957ء کو وہ پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے 7اکتوبر 1958ء تک اس ملک کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد ملک میں صدر اسکندر مرزا نے پہلا مارشل لاء نافذ کیا جس سے ملک فیروز خان نون کی حکومت ختم ہو گئی۔

(جاری ہے)

ملک فیروز خان نون9دسمبر1970ء کو 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ان کی بیگم محترمہ وقار النساء نون ملک کی ایک بڑی سوشل ورکر تھیں وہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال کے چھوٹے سے گاؤں نور پور کے رہنے والے تھے۔

متعلقہ عنوان :