مانچسٹر یونائیٹڈ کا برازیلین سٹار نیمارجونیئر کیلئے ریکارڈ بولی دینے کا فیصلہ

بدھ 9 دسمبر 2015 12:26

مانچسٹر یونائیٹڈ کا برازیلین سٹار نیمارجونیئر کیلئے ریکارڈ بولی دینے ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) مانچسٹر یونائیٹڈ نے برازیلین اسٹار نیمارجونیئر کیلئے ریکارڈ ساز بولی دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

کلب ترجمان کے مطابق جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں بارسلونا سٹرائیکر کیلئے 143.9 ملین پائونڈز کی ریکارڈ بولی دی جائے گی ، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مانچسٹریونائیٹڈ آئندہ سیزن میں کھلاڑیوں کی خریدوفروخت پر 200 ملین پائونڈز خرچ کرے گا اور کلب نیمار جونیئر کے علاوہ اپنے ہی سابق کھلاڑی کرسٹیانورونالڈواور ریال میڈرڈ کے گیریتھ بیل پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے ۔