بھارتی شہر رانچی میں نائی کی دکان چلانے والے مسلمان نے پی ایچ ڈی کر لی

بدھ 9 دسمبر 2015 12:42

بھارتی شہر رانچی میں نائی کی دکان چلانے والے مسلمان نے پی ایچ ڈی کر ..

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارتی شہر رانچی میں سڑک کنارے نائی کی دکان چلانے والے مسلمان اشرف حسین اردو میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ شیو اور بال بنوانے والوں کو مرزا غالب کے شعر بھی سناتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف حسین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا تاہم گھر کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کم عمری میں ہی انھیں نائی کا کام شروع کرنا پڑا۔ اشرف حسین نے 1987ء میں میٹرک کیا تھا جس کے بعد سے ہی وہ اس جگہ پر نائی کی دکان چلا رہے ہیں۔ نائی کا کام کرتے ہوئے انہوں نے چار سال پہلے رانچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی۔

متعلقہ عنوان :