2043 میں یورپ پر اسلامی خلافت قائم ہوگی،نابینا نجومی خاتون کی پیش گوئی

85 سال کی عمر میں وفات پانیوالی خاتون نے گلوبل وارمنگ، نائن الیون، داعش کی موجودگی اور ایبولہ وائرس کی پیش گوئی کی تھی

بدھ 9 دسمبر 2015 12:45

2043 میں یورپ پر اسلامی خلافت قائم ہوگی،نابینا نجومی خاتون کی پیش گوئی

صوفیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) بلغاریہ کی نابینا خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 2010 میں عرب ممالک میں سیاسی بھونچال (عرب اسپرنگ)بپا ہوگا اور سال 2016 میں یورپ پر مسلمانوں کی یلغار شروع ہوگی یہاں تک کہ 2043 میں روم کے قلب میں ”اسلامی خلافت“ قائم ہوجائے گی۔بلغاریہ کی بابا وینجا نامی یہ خاتون 85 سال کی عمر میں 1996 میں وفات پاچکی ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں سیکڑوں پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی درست ثابت ہوئی ہیں جن میں 2004 کا سونامی اور 11 ستمبر کو نیویارک ٹریڈ سینٹر پر حملے کی پیش گوئیاں سرِفہرست ہیں۔

نائن الیون کے متعلق انہوں نے 1989 میں کہا تھا کہ امریکی عمارتوں پر فولاد کے دو پرندے ٹکرائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شام کا تنازعہ پوری دنیا پر بہت گہرے اثرات ڈالے گا جب کہ اس کے علاوہ 1950 کے عشرے میں بابا وینجا نے کہا تھا کہ موسم بدلے گا اور برف کے بڑے ذخائر پگھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

بابا وینجیلیا 3 اکتوبر 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ آخر دم تک بلغاریہ کے ایک گاوٴں میں مقیم رہیں ۔

بلغاریہ میں بابا معمر خاتون کو کہتے ہیں جب کہ وینجا ان کا نام ہے۔ انہوں نے کئی سال قبل کہا تھا کہ 2016 میں یورپ میں بہت تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور وہاں مسائل پیدا ہوں گے۔ وینجا نے تابکاری کی پیش گوئی کی تھی جو فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کی صورت میں پوری ہوئی ہے۔ بابا وینجا نے گلوبل وارمنگ، نائن الیون سانحے، داعش کی موجودگی اور ایبولہ وائرس کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :