شیو سینا کی ریاستی دہشتگردی ، انگلش پلیئرزایسوسی ایشن نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کو بھیجنا تشویشناک قرار دیدیا

بدھ 9 دسمبر 2015 12:59

شیو سینا کی ریاستی دہشتگردی ، انگلش پلیئرزایسوسی ایشن نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) انگلینڈکی پلیئرزایسوسی ایشن نے موجودہ حالات میں بھارت میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنا تشویشناک قرار دیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بھارتی شائقین اوربھارتی مظاہرین کی جانب سے غیر ملکی ہاکی ٹیم کی بس پر پتھراؤ اور مسلم کش فسادات کے بعد بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر غیر ملکی ٹیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اس حوالے سے انگلینڈکی پلیئرزایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو انگس پورٹر نے بھارت میں ورلڈٹوئنٹی20کھیلنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر سخت تشویش ہے۔دہشتگردی اس وقت دْنیا کا بہت بڑا مسئلہ بن چکاہے،ہمیں اپنے کھلاڑی کسی بھی ملک بھیجنے سے قبل وہاں کے حالات کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انگس پورٹر نے کہاکہ اگرچہ میں نہیں جانتا کہ پاکستان ،بھارت میں کھیلنے سے انکار کرے گا یا نہیں مگر اس کا حقیقی امکان موجود ہے کیونکہ پاکستان کے پاس اس کا ٹھوس جواز بھی موجود ہے۔انگلینڈ پلیئرزایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیاہے۔ برطانیہ کے خارجہ آفس نے پہلے ہی بنگلہ دیش میں مقیم اپنے باشندوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہوئی ہے،لہٰذا ہمیں بھی اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی کی فکر لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :