سابق اولمپئین قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 دسمبر 2015 13:39

سابق اولمپئین قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق اولمپئین قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن قمر ابراہیم کے بطور کوچ تعیناتی کا اعلان جلد کرے گی جب کہ پی ایچ ایف معاون کوچز کی تقرری کا فیصلہ قمر ابراہیم کی مشاورت سے کرے گی ۔ 47 سالہ قمر ابراہیم 1992ء کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتے والی ٹیم کے رکن تھے ۔