سعودی عرب ‘مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ‘رپورٹ
بدھ 9 دسمبر 2015 14:01
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی دوسرے ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ مختلف شعبوں میں چھائے ہوئے ہیں۔عرب روزنامے مکہ میں شائع ایک مطالعاتی سروے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم26 ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا تقریباً90 پیشوں پر مکمل کنٹرول ہے۔
یہ سروے سعودی میڈیکل سنٹر برائے مشاورت اور مطالعہ (ایس ایم سی) نے کیا ہے۔اس کے نتائج کے مطابق سعودی شہری اس فہرست میں سب سے آخر میں آتے ہیں اور وہ صرف نو پیشوں سے وابستہ ہیں۔سعودی شہری تدریس اور حفظ قرآن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔(جاری ہے)
وہ مساجد میں پیش امام ہیں،موذن ہیں،تجارتی بنکوں میں فرنٹ ڈیسک افسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔سرکاری بسوں اور بھاری ٹرکوں کے ڈرائیور ہیں،تعلیمی اداروں کی بسیں چلاتے ہیں ،کاروں کی نیلامی کے ڈیلر ہیں اور سکیورٹی محافظ ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق نوممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا نجی شعبے کی ستر فی صد ملازمتوں پر کنٹرول ہے۔ان ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔اس کے بعد یمن ،مصر ،بھارت ،بنگلہ دیش ،اردن ،فلسطین ،سوڈان اور شام کا بالترتیب نمبر آتا ہے۔سینٹر کے ڈائرکٹر جمال بنون کے مطابق فیلڈ سروے میں ان دفتری ملازمتوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جن سے سعودیوں کو روزانہ کی بنیاد پر براہ راست کوئی واسطہ نہیں ہوتا ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق یمنیوں کا تمباکو اور شیشہ مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہے۔اس کے علاوہ گوشت یا مرغی کے گوشت ملے چاول پکانے والے ریستورانوں کے مالکان بھی یمنی ہیں۔مصری اور بھارتی تارکین وطن کی اکثریت سعودی عرب میں فارماسسٹ ہے یعنی ادویہ اور دواسازی کی صنعت سے وابستہ ہے جبکہ فلپائن ،انڈونیشیا اور ایتھوپیا سمیت دس ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن بیوٹی سیلونز پر کام کرتے ہیں یا انہوں نے یہ دکانیں کھول رکھی ہیں۔سروے میں بتایا گیا کہ پاکستان ،یمن ،مصر اور بھارت سے تعلق رکھنے والے تارکین کی بڑی اکثریت مزدور پیشہ ہے اور لیبر مارکیٹ میں ان ممالک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔اس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ سعودی’بخاری رائس ریستورانوں‘ میں کھانے کے لیے جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ ریستوراں ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن چلا رہے ہیں۔دوسری جانب یمنی ان مشہور ریستورانوں میں کام کرتے ہیں جہاں تلا ہو جگر فروخت کیا جاتا ہے اور سعودی اس کو ناشتے میں شوق سے کھاتے ہیں۔سعودی شہریوں سمیت19ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موبائل فونز اور ان کی متعلقہ چیزوں کی فروخت کی دکانوں ،شپنگ دفاتر، حجام کی دکانوں،کار ورکشاپس،ایکسچینج دفاتر اور بیکریوں میں کام کرتی ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان ، بھارت ، ترکی ، فلسطین ، اردن ، سوڈان ، مراکش ، تیونس ، الجزائر، یمن ، مصر ، شام ، لبنان، انڈونیشیا ، افغانستان ، بنگلہ دیش ، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔سروے میں کل 60محققین نے حصہ لیا اور جدہ ، الریاض ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دس سعودی شہروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔اس میں پیشوں اور ان سے وابستہ افراد کی شہریت کے حوالے سے سوال پوچھے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.