والدہ کو دیکھنے کی کوشش، 3 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 14:06

والدہ کو دیکھنے کی کوشش، 3 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

عجمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء): 3 سالہ بچی نیچے کھڑی اپنی ماں کو دیکھنے کی کوشش میں عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر گئی. جس کے بعد بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے خلیفہ بن زید اسپتال منتقل کرنےکا کہا.

(جاری ہے)

روزنامہ امارت الیوم کے مطابق ڈاکٹرز نے ننھی جان کی زندگی بچانے کی بھر پور کوشش کی. لیکن مرنے سے قبل دو مرتبہ حرکت قلب بند ہونے سے ننھی لڑکی کی جان نکل گئی.اخبار کے مطابق بچی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بچی تب نیچے گری جب وہ نیچے کھڑی اپنی ماں کو دیکھنے کی کوشش میں تھوڑا آگے بڑھی. چوتھی منزل سے نیچت گرنے پر 3 سالہ بچی کے جسم اور کھوپڑی میں فریکچرز ہوئے جو اس کی موت کا سبب بنے.