نامور فلمی شخصیات کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے والے یجنیس شیٹھی امریکہ جائیں گے

بدھ 9 دسمبر 2015 14:12

نامور فلمی شخصیات کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے والے یجنیس شیٹھی امریکہ ..

ممبئی ۔ 09 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارت کے نامور فلمی شخصیات اجے دیوگن ،ہریتک روشن ،سنجے دت ، سوہا علی خان ،اکشے کمار،فرحان اختر،پریانکا چوپڑااور کرینہ کپور خان کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے والے چیتا یجنیس شیٹھی امریکہ میں20دسمبر کو مارشل آرٹ سیمینار میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سمینار میں چیتا یجنیس شیٹھی بغیر ہتھیار کے خود کا دفاع کرنا سیکھائیں گے۔سیمینار ایمپٹی ہینڈ کمبٹ آرگنایزیشن کے زیر اہتمام امریکی ریاست لڈہاؤ کے شہر نمپا میں منعقد ہو گا۔شیٹھی نے بتایا ہے کہ وہ بھارت میں نربھائے ویمن ایمپاورمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت 4لاکھ خواتین اور سٹریٹ چلڈرنز کو مارشل آرٹ کیتربیت دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :