پاکستان اٹانک انرجی کا پی آئی اے کے ذریعے بک کرایا جانے والا پارسل گم ہو گیا

اٹانک انرجی حکام کی تشویش کے بعد چیئرمین پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم دیدیا‘ نجی ٹی وی

بدھ 9 دسمبر 2015 14:32

پاکستان اٹانک انرجی کا پی آئی اے کے ذریعے بک کرایا جانے والا پارسل گم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان اٹانک انرجی کا پی آئی اے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کیلئے بک کرایا جانے والا پارسل گم ہو گیا ،چیئرمین پی آئی نے اٹانک انرجی حکام کی تشویش کے بعد پارسل گم ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اٹانک انرجی کی طرف سے تین روز قبل پی آئی اے کی پرواز پی کے 650کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کے لئے 15کلو و زنی پارسل بک کرایاگیا تھا تاہم تین روز گزرنے کے باوجود پارسل اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ بتایا گیا ہے کہ اٹانک انرجی حکام کی طرف سے اسلام آباد اور لاہور میں پارسل سے متعلق کوئی معلومات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین نے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :