پیٹرسڈل 200 ٹیسٹ وکٹیں ، ہزار رنز مکمل کرنیوالے 8 ویں آل راؤنڈر بننے سے 17 رنز دور

بدھ 9 دسمبر 2015 15:01

پیٹرسڈل 200 ٹیسٹ وکٹیں ، ہزار رنز مکمل کرنیوالے 8 ویں آل راؤنڈر بننے سے ..

ہوبارٹ ۔ 09 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی09دسمبر۔2015ء) پیٹرسڈل کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 17 رنز درکار ہیں، وہ 200 وکٹیں اور ہزار رنز مکمل کرنے والے 8 ویں آسٹریلوی آل راؤنڈر بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

سڈل نے 2008ء میں بھارت کے خلاف میچ سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک 58 ٹیسٹ میچز میں 983 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 17 رنز درکار ہیں، وہ ٹیسٹ میچز میں دو سو وکٹیں اور ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں آسٹریلین آل راؤنڈر بن جائیں گے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔