نیب نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے

بدھ 9 دسمبر 2015 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) نیب نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے ۔نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کراچی میں شروع ہونے والی انکوائری کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم حسین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے خیراتی مقاصد کیلئے ضیاء الدین ہسپتال کی زمین الاٹ کرائی تاہم اسے کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پرچائنا کٹنگ کے ذریعے ہسپتال کی اراضی میں توسیع کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس کی نیب تحقیقات کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی پولیس ڈاکٹر عاصم حسین سے دہشتگردوں کی مبینہ معاونت کے کیس میں تفتیش کررہی ہے جس کی تکمیل کے بعد انہیں جوڈیشل کردیا جائے گا ۔نیب ڈاکٹر عاصم کی حوالگی کیلئے نیب عدالت سے 90 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست بھی دے گا ۔

متعلقہ عنوان :