سابق پروٹیز آل راونڈر جیک کیلس ماسٹرز لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

بدھ 9 دسمبر 2015 15:36

سابق پروٹیز آل راونڈر جیک کیلس ماسٹرز لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقہ کے سابق آل راونڈر جیک کیلس ماسٹر چیمپئنز لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ایم ایل سی کی نیلامی میں جیک کیلس کو کلبرا لیجنڈز نے 1لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خریدا جب کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ اور سری لنکا کے مرلی دھرن 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرمیں فروخت ہوئے ، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی 42 ہزار ڈالر میں نیلامی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق ، اظہر محمود ، سابق کپتان محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی ایونٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے ۔ ماسٹرز چیمپئنز لیگ کا میلہ اٹھائیس جنوری سے تیرہ فروری تک دبئی اور شارجہ میں سجے گا ۔