حج کی شرط، سعودی نوجوان نے شادی ترک کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 16:11

حج کی شرط، سعودی نوجوان نے شادی ترک کر دی

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : مقامی لڑکی سے شادی کرنے والے سعودی نوجوان نے اپنے ہونے والے سسر کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے اپنی ہونے والی بیوی کو بعد از شادی حج پر لے جانے سے انکار کر دیا.

(جاری ہے)

لڑکی کے والد نے ہونے والے داماد کے سامنے شرط رکھی کہ اگر وہ اس کی بیٹی اور اپنی ہونے والی بیوی کو شادی کے بعد حج پر لے جائے گا تو وہ اس سے شادی پر کوئی خرچ طلب نہیں کریں گے. مقامی اخبار کے مطابق سعودی نوجوان نے اس شرط کو نامنظور قرار دتے ہوئے کہا کہ میں شادی سے قبل ہی حج کا فریضہ ادا کر چکا ہوں میں شادی سکون کے لیے کر رہا ہوں اور شادی کے بعد مزید سیر نہیں کر سکتا.

متعلقہ عنوان :