کراچی پولیس نے راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کراچی پولیس نے راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو کر کراچی آ گئے تھے۔ پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عمر اور عادل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے 5 دسمبر کو راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے راجا شعیب کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملزمان کے شہر میں داخلے کی اطلاع ملی تھی۔

اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راولپنڈی میں درج ہونیوانے والے مقدمہ قتل میں نامزد ہیں جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہیں۔پولیس حکام کے مطابق روالپنڈی پولیس نے ملزمان کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا ہے ، ضابطہ کی کارروائی کر کے انہیں روالپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔