کراچی ،ماڑی پور ہاکس روڈ پر گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

بدھ 9 دسمبر 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن09دسمبر۔2015ء) ماڑی پور ہاکس بے روڈ سے ایک شخص کی نعش ملی جسے تشدد کے بعد گولیامار کرہلاک کیاگیا تھا پولیس نے اطلاع ملنے پرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اورشبہ ہے کہ اسے اغواء کے بعد کسی اورمقام پرقتل کرکے نعش ہاکس بے روڈ پرپھینکی گئی ہے،پولیس قتل کی واردات کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :