پاک بھارت سیریز کی متحدہ عرب امارات منتقلی پر غور شروع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 دسمبر 2015 16:48

پاک بھارت سیریز کی متحدہ عرب امارات منتقلی پر غور شروع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے مجوزہ سیریز متحدہ عرب امارات کرانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز زیرغور ہے تاہم کولمبو میں جاری مون سون کے باعث اس سیریز کے بارش کے نظر ہونے کاخدشہ ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز نے اس سیریز کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا یہ دعوی کر رہا ہے کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز 24دسمبر سے 5جنوری سے درمیان کھیلی جائے گی ۔