مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 دسمبر 2015 16:49

مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 دسمبر 2015 ء) : سعودی حکام نے مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازے بنوانے کا فیصلہ کیا ہے . روزنامہ مکہ کے مطابق اس کام کے لیے حکام نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اس پراجیکٹ سے متعلق جائزہ لے کر دروازوں کی جگہ کا تعین بھی کرے گی. حکام کے مطابق کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے جو مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازوں پر حکام کو حتمی تصور پیش کریں گے.

اس پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی کمیٹی مسجد الحرام میں ایمرجنسی دروازوں کی تعداد اور ان کی لوکیشن سے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی. جبکہ ان تمام دروازوں کو دوسرے عام دروازوں سے منفرد بنانے پر بھی غور کیا جائے گا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے لیے بنائے جانے والے یہ دروازے مسجد کے اندر موجود عبادت گزاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مسجد سے باہر نکلنے میں مدد دیں گے.

واضح رہے کہ حج کے دوران مسجد حرام میں کرین گرنے سے سینکڑوں عازمین حج شہید ہو گئے تھے جس کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی حکام نے ایمرجنسی دروازے بنانے کا فیصلہ کیا ہے.دوسری جانب شاہ سلمان نے کعبہ کی نچلی دیوار کے ماربل کی بھی تعمیر نو کی منظوری دے دی ہے. متعلقہ حکام کے مطابق کعبیہ کی نچلی دیوار کا ماربل خراب ہو چکا ہے اور اسے تعمیرٍ نو کی ضرورت ہے جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے. تاہم انجینئیرز کا کہنا ہے کہ نیا پتھر لگنے تک دیوار کے گرد باڑ لگا دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :