رینجرکارروائیاں کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے پیشگی منظوری لینی ضروری ہے،نثار کھوڑو

رینجرکے اختیارات کے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی جائیگی پراراکین اسمبلی اظہارخیال کرسکتے ہیں،سینئر صوبائی وزیرکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 دسمبر 2015 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیرتعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ رینجرکا کام ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ، اغوابرائے تاوان کا خاتمہ اوردہشت گردوں کی بیخ کنی کرنا ہے ،آرٹیکل 147کے تحت رینجرکودیگرکارروائیاں کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ سے پیشگی منظوری لینی ضروری ہے اورہم چاہتے ہیں کہ اس پرعمل کیا جائے اورسندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس کے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی اوررینجرکوبلائے جانے کی منظوری بھی ایوان سے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نثارکھوڑونے کہاکہ رینجرکوجولائی میں امن وامان کے قیام میں پولیس کی مدد کے لیے بلایا گیا تھا اوررینجرکوبلائے جانے کی اسمبلی سے منظوری ضروری ہے جوکہ ابھی تک نہیں ہوئی اس لیے پہلے مرحلے میں سندھ اسمبلی سے رینجرزکے بلانے کی منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ رینجرکے اختیارات کے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی جائے گی اورجس پراراکین اسمبلی اظہارخیال کرسکتے ہیں اوراسمبلی فیصلہ کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں نثارکھوڑونے کہاکہ یہ قرارداد اسمبلی کے فلورپرتمام جماعتوں کے لیے اوپن ہوگی اوراسمبلی کا ہررکن اس پراظہارخیال کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :