کمرشل بنیا دو ں پر قائم پینے کے صاف پا نی کے غیر قانو نی ہا ئیڈرینس فوری طور پر بند کروادئیے جا ئیں ،کمشنر کراچی

بدھ 9 دسمبر 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کمرشل بنیا دو ں پر قائم پینے کے صاف پا نی کے غیر قانو نی ہا ئیڈرینس فوری طور پر بند کروادئیے جا ئیں ۔وہ اپنے دفتر میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر پینے کے صاف پا نی کی مستقل اور منصفانہ بنیا دوں پر تقسیم سے متعلق ایک اعلی سطح کے اجلا س کی صدارت کر رہے تھے ،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون کراچی ،کراچی کے تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنر ز اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بو رڈ کے تمام چیف انجینئرزکے علا وہ ڈائر یکٹرمنصوبہ بندی وما حولیات بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ کمر شل بنیا دوں پر قائم پینے کے صاف پانی کے ہا ئیڈرینس فوری طور پر بند کر وادیئے جا ئیں ،انھو ں نے اجلا س کو ہدایت دی کہ شہر میں پانی کی مستقل بنیا دوں پر منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنا یا جا ئے اور لو گوں کی پا نی سے متعلق شکا یا ت اور انکے مسائل ہنگامی بنیا دوں میں حل کرنے کی روایت ڈالنی ہو گی ،انھو ں نے اجلاس کو مزید ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی عملے یا افسر کو لوگوں کیلئے مسائل کا با عث نہیں بننے دیا جا ئیگا، شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اور بھر پور کو شش کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :