بدین ڈسٹرکٹ کونسل کے متعددآزاد ارکان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 دسمبر 2015 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء)ضلع بدین کی ڈسٹرکٹ کونسل کے متعددآزاد ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاس میں ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کرنے والے آزادارکان میں شاہ محمد نظامانی،ناصر ورک، شاہد ورک شامل ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزرا نثار احمد کھوڑو،سکندر میندھرو اور بشیر ھالیپوتہ،اصغر ہالیپوتہ اور میر اﷲ بخش تالپر بھی موجود تھے۔