فٹبال چیمپئنز لیگ ، وولفسبرگ نے مانچسٹر یونائیٹڈکو3-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا

بدھ 9 دسمبر 2015 18:45

فٹبال چیمپئنز لیگ ، وولفسبرگ نے مانچسٹر یونائیٹڈکو3-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) فٹبال چیمپئنز لیگ میں وولفسبرگ نے مانچسٹر یونائیٹڈکو3-2سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دو ایک سے پیچھے رہنے والی مانچسٹر کی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا تھا ، تا ہم ان کی یہ صورت حال صرف چار منٹ تک قائم رہ سکی اور حریف ٹیم نے تیسرا ، اور فیصلہ کن گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر کی جانب سے پہلا گول مارشل نے کھیل کے دسویں منٹ میں کیا ، جس کو تین منٹ بعد وولفسبرگ نے برابر کر دیا ، جب کہ انتیسویں منٹ میں وائرینھا نے دوسرا گول کر کے سبقت دلا دی۔ کھیل کے بیاسویں منٹ میں مانچسٹر کی جانب سے گولا ووگی نے گول کر ٹیم کو واپس لانے میں مدد دی ، مگر راڈریگوئس نے چند منٹ بعد اپنا دوسرا اور فیصلہ کن گول کر ڈالا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ شکست تو شکست ہوتی ہے ، اس لئے مانچسٹر کی ٹیم یہ شکوہ بھی نہیں کر سکتی کہ اسے ایک سخت ترین گروپ میں رکھا گیا تھا۔ ٹیم کے عہدیدار اب سر جوڑ کر بیٹھے شکست کے اسباب پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :