سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ،رمنا، قائداعظم، ہما اور راوی کلب کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 9 دسمبر 2015 18:47

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ،رمنا، قائداعظم، ہما اور راوی کلب کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) رمنا کلب، قائداعظم کلب،ہماکلب اور راوی کلب کی ٹیموں نیسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچوں میں رمنا کلب جناح کلب کو 1-0 گول سے ہرا دیا، رمنا کی طرف سے واحد گول بلال نے کیا،دوسرے میچ میں قائداعظم کلب نے ماڈل ٹاؤن کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دی، تیسرے میچ میں ہماکلب نے بولان کلب کو 4-0 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ناصر اور عمران نے دو، دو گول کئے، چوتھے میچ میں راوی کلب نے پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو 7-1 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے عبداﷲ نے دو، امل، مسعود، احمد اسحاق اور عباس نے ایک، ایک گول کیا،جبکہ الفیصل کلب اور پونا کلب کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں،

متعلقہ عنوان :