بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی وزیراعظم سے ملاقات، تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 19:01

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی وزیراعظم سے ملاقات، تنازعات کا حل مذاکرات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء) وزیراعظم سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ نواز شریف کا کہنا ہے تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں وزیراعظم نواز شریف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مصافحہ کیا ۔

وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیرخارجہ کی نشست جمی تو سشما سوراج وزیراعظم کو بھارتی ہم منصب کا پیغام پہنچایا۔ خوش گوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانی اور سشما سوراج نے بھارتی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا ۔وزیراعظم کی معاونت کے لیے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری اور دیگر حکام موجود رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے اپنا عزم دہرایا کہ تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہیے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کرکٹ کے موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج مشیر خارجہ سر تاج عزیز سے ملاقات کے لئے دفتر خارجہ پہنچ گئیں ہیں اور اس وقت دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :