سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز پرپابندی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

تینوں کرکٹرز نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، پی سی بی کے عہدیداران نے اس کے متعلق انکوائری رپورٹ کو خفیہ رکھا ہوا ہے

بدھ 9 دسمبر 2015 19:09

سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز پرپابندی کے لئے اسلام آباد ہائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز پرپابندی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرکٹرمحمد عامر، محمد آصف اورسلمان بٹ پرڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے۔ درخواست کرکٹ کمنٹیٹر احتشام الحق نے وکیل کے ذریعے دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تینوں کرکٹرز نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، پی سی بی کے عہدیداران نے اس کے متعلق انکوائری رپورٹ کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔ درخواست میں چیرمین کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مقوف ہے کہ کرکٹرز کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ ۔